ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان

Amir Liaqat Pc Press Club Khi 23-08

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں قائد کی متنازع تقریر پر شدید دباؤ کا شکار ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سے ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں، گزشتہ روز کی تقریر کے بعد سے شدید دباؤ کا شکار ہوں، مزید دباؤ برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے متحدہ قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں اپنی زبان پر قابو نہیں ہے تو وہ بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے دوران عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز کی تقریر اور پاکستان مخالف نعروں سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ سماء

press conference

Dr Amir Liaquat Hussain

Farooq Sattar Angry

Tabool ads will show in this div