کینیڈین وزیر اعظم مسلمان خواتین کے دفاع میں بول پڑے

3

ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مسلمان خواتین کے پیراکی کے لباس برقینی کے دفاع میں بول پڑے، کہتے ہیں انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم خواتین کے پیراکی کے لباس برقینی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی میں انفرادی حقوق اور فیصلوں کے احترام کو اولین اہمیت حاصل ہونی چاہئے۔

3a

ٹروڈو نے فرانسیسی صوبے کیوبک کے سیاستدانوں کی جانب سے برقینی پر پابندی کے مطالبات کو رد کردیا۔

واضح رہے کہ فرانس کے کئی ساحلی شہر اور قصبے برقینی پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔ ایجنسیز

بین الاقوامی

Justin Trudeau rules out burkini ban

Tabool ads will show in this div