فیصل آباد : حق نواز قتل، 4 اہم ملزمان سمیت 9 افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

فیصل آباد : فیصل آباد پولیس نے 8 دسمبر کے واقعے کے 4 اہم ملزمان سمیت 9 افراد کو گرفتارکرلیا ہے، جن میں ندیم مغل اور امتیاز سراج نامی 2 اہم ملزمان بھی شامل ہیں۔

فيصل آباد ميں 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کارکن حق نواز کی ہلاکت پولیس نے آج ايف آئی آر ميں نامزد ندیم مغل، امتیاز سراج، افتخار اور ملک زاہد کو گرفتار کرليا۔

گرفتار ہونیوالے ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ 2 روز قبل رانا ثناء اللہ نے اس واقعے کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس واقعے کے مقدمے میں نامزد ملزمان امتیاز سراج اور ندیم مغل بے گناہ ہیں۔

دونوں ملزمان کو اس موقع پر میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا، ملزمان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت تو وہ اپنے کاروبار میں مصروف تھے جبکہ میڈیا نے اس چیز کو بے نقاب کیا کہ ملزم امتیاز سراج 8 دسمبر کو نہ صرف احتجاج میں شریک تھا بلکہ فائرنگ کرنیوالے ایک ملزم کے ساتھ ساتھ دکھائی بھی ديا

جبکہ ایک روز پہلے بھی 5 افراد کو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ سماء

dharna

Azadi March

ملزمان

squads

Tabool ads will show in this div