پی پی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات میں تعاون کی یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن ارکان پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں پی پی وفد نے انتخابی اصلاحات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ اور پلوشہ خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی، انتخابی اصلاحات اور دھاندلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چاروں ارکان متنازع ہو چکے ہیں، اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر و دیگر ارکان کے اختیارات ایک جیسے نہیں ہونے چاہئیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بھی تعاون کریں گے۔ سماء

species

press

tariffs

teenager

belgium

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div