کراچی میں کشیدگی؛پاک فوج بھی میدان میں آگئی

Aug 23, 2016

Pakistan-CorpsCommanderKarachi-NaveedMukhtar-CMSindh_7-12-2015_190927_l

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Corp-Commander-Khi-PKG-23-08-TABISH.mp4"][/video]

کراچي: شہرميں کشيدہ صورتحال پر پاک فوج بھي ميدان ميں آگئي ہے۔ کورکمانڈر ليفٹيننٹ جنرل نويد مختار نے اشتعال انگيزي اور املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کيخلاف سخت آپريشن کي ہدايت کردي۔ وزيراعليٰ نے آئي جي سندھ کو شہر ميں پيٹرولنگ بڑھانے کا حکم  دے ديا ہے۔

کورکمانڈر کراچی نے کراچي آپريشن آخري شرپسند کے خاتمے تک جاري رہنے کاکہہ دیاہے۔کورکمانڈر کراچي بھي شہر کي اچانک بدلتي صورتحال پر متحرک ہوگئے ہیں۔ ليفٹيننٹ جنرل نويد مختار نے وزيراعليٰ اورگورنر سندھ سے ملاقاتيں کي۔ ان ملاقاتوں میں ٹارگٹڈ آپريشن اور امن و امان پر تفصيلي گفتگو ہوئي۔

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے واضح کيا کہ کسي کو شہر کا امن تباہ کرنے نہيں ديا جائےگا۔دہشت گردوں اور شرپسندوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا۔

کورکمانڈر کراچي پاکستان رينجرز سندھ کے ہيڈکوارٹرز بھي گئے جہاں اُنھيں تفصيلي بريفنگ دي گئي۔ ليفٹيننٹ جنرل نويد مختار نے اشتعال انگيزتقرير کے ذريعے پاکستان مخالف زبان پر شديد تحفظات کا اظہار کيا اور يہ عزم دہرايا کہ فورسزاور عوام قيام امن کي بحالي کيلئے متحد ہيں۔  سماء

Tabool ads will show in this div