پی ٹی آئی، حکومت مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم، احسن اقبال اور اسد عمر کی ملاقات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، احسن اقبال اور اسد عمر کے درمیان ابتدائی ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، باضابطہ مذاکرات ہفتے سے شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وکلاء کی ٹیم بھی موجود تھی، ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام اور مذاکرات کی بحالی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کی پی ٹی آئی ترجمان نے تصدیق کردی، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال اور اسد عمر میں ابتدائی رابطہ ہوا ہے، بات چیت انتہائی تعمیری اور مثبت رہی، ملاقات میں مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر بات چیت ہوئی، مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت مذاکرات کا باضابطہ دور ہفتے کو ہوگا، جس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چار ماہ سے اسلام آباد میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے رکھا ہے۔ سماء

Video

puppet

Tabool ads will show in this div