ایم کیوایم قائدکی تقریر؛لندن میں شکایتوں کےانبار لگ گئے

Aug 23, 2016

Mqm Protest Reuters 22-08

لندن: قائد ایم کیوایم کی پاکستان مخالف تقریرکے خلاف برطانیہ میں مقیم پاکستانی آج مظاہرہ کریں گے۔ میٹروپولیٹن پولیس کو شکایات کے انبارلگا دیے گئے۔ اووسیزپاکستانیوں نے لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پرشام چاربجے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے میٹروپولیٹن پولیس کو ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے خلاف شکایات بھی درج کرائیں۔

برطانوی شہراولڈہم میں پاکستانی راجہ نقاش نے پولیس کو متحدہ قائد کیخلاف درخواست دی اور کہا ہے کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں پر حملوں کی ترغیب دی گئی۔

میٹرو پولیٹن پولیس کو ٹیلی فون اور ای میلز کے ذریعے بھی شکایات ملی ہیں جو دہشتگری معاملات کے نگراں ادارے اسپیشل آپریشن اسکواڈ ون فائیو کو بھیج دی گئیں۔ سماء

MUSTAFA KAMAL

Amir Liaquat

NineZero

Tabool ads will show in this div