پاکستان کیخلاف کہے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا، وزیراعظم

Aug 22, 2016

Pm Nawaz

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے اور اب پاکستان کےخلاف کہے ایک ایک لفظ کا حساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ان بیانات سے جذبات بری طرح مجروح ہوئے، ہم وطن کی سلامتی اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

وزیر اعظم نے کہا ہم اسی سرزمین سے اٹھے ہیں اور اسی میں واپس جانا ہیں، اس سرزمین کے سرحدوں کیساتھ ساتھ اسکی عزت وآبرو کی حفاظت ہم پرلازم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی حرمت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

متحدہ کارکنوں کا اے آر وائی کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے۔ سماء

PM Nawaz Sharif

hunger strike

FAROOQ SATTAR

Karachi violence

slogans against Pakistan

Tabool ads will show in this div