حکومت کا ایم کیو ایم کے تمام دفاتر کو سیل کرنے کا فیصلہ

MOLA BAKSH CHANDIO TALK CMHOUSE KHI 22-08

کراچی : متحدہ قائد کی شر انگیز تقریر کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفسز سمیت تمام دفاتر کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، رینجرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ متحدہ کے تمام دفاتر پر اپنے تالے ڈال دیئے جائیں، دوسری جانب رینجرز اہلکار نائن زیرو میں داخل ہوگئے، 3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے، متحدہ قومی موومنٹ کے تمام دفاتر سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفسز کو تالے لگادیئے جائیں۔

Mqm 90 Inside Rangers Ex Khi 22-08

مزید جانیے : متحدہ کارکنوں کا اے آر وائی کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ معاملہ حکومت کا نہیں، پولیس اور اداروں کا ہے، وطن مخالف نعرے لگائے گئے، زیادہ خطرناک بات یہ نعرے تھے۔

مزید دیکھیں : ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ بند کردی گئی

وہ بولے کہ آج (منگل کو) شہر کھلا رہے گا، کاروبار چلتا رہے گا، تمام معاملات معمول کے مطابق چلیں گے۔

مزید پڑھیں : متحدہ کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے استعفیٰ دے دیا

اس سے قبل رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، درجنوں نقاب پوشوں سمیت سیکڑوں اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

Mqm 90 Inside Rangers Ex Khi 22-018

مزید جانیے : عامر خان اور ساجد احمد بھی زیر حراست

رینجرز کے درجنوں اہلکار ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں داخل ہوگئے، تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، اہلکار نائن زیرو، ایم پی اے ہاسٹل اور خورشید بیگم میموریل ہال کی بھی تلاشی لے رہے ہیں، 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کے پاس کٹرز بھی ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ کہیں رکاوٹ ہوئی تو تالے توڑ کر داخل ہوں گے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شرپسندوں کی شناخت میں مدد کریں۔

مزید دیکھیے : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

رینجرز کی 40 جبکہ پولیس کی 15 موبائلیں بھی آپریشن میں حصہ لینے کیلئے نائن زیرو پہنچ گئیں، تمام داخلی و خارجہ راستوں کو سیل کردیا گیا۔ سماء

BILAL AKBAR

MUSTAFA KAMAL

PSP

Dr Amir Liaquat Hussain

Dr Farooq Sattar Arrest

Khwaja Izhar ul Hassan Arrest

ARYNews Attack

MQM Workers Attack on ARYNews

Tabool ads will show in this div