قانون نہیں توڑیں گے،امید ہے کراچی احتجاج پرامن رہے گا،عمران خان
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم تشدد کا راستہ اپنانا نہیں چاہتے ہیں، ہماری پالیسی قانون توڑنا نہیں، آج کا احتجاج پرامن بنانا چاہتے ہیں، امید ہے کراچی کا احتجاج پرا من ہوگا،انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امن دھرنے اور احتجاج کے حامی ہیں تاہم تشدد کا راستہ اپنایا گیا تو رد عمل سامنے آئے گا۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جہاں ختم ہوئے تھےوہیں سےشروع کیےجائیں، حکومت طےشدہ باتوں سے پیچھے ہٹ گئی تھی، 2013کےانتخابات کی تفتیش کی جائے، تفتیش کرکےمجرموں کو پکڑا جائے، جب تک تفتیش نہیں ہوگی اور مجرموں کو سزا نہیں ملے گی شفاف انتخابات ممکن نہیں ہو سکیں گے۔
کپتان نے عام شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کوبندکرنانہیں چاہتےتھے،تاہم لوگوں سےمعذرت کرتاہوں، حکومت نے کوئی اورراستہ نہیں چھوڑا تھا، ایسا صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے کر رہے ہیں، مجھے انصاف نہیں ملا،پُرامن طورپر احتجاج کررہاہوں،ہم نے4ماہ سے پُرامن راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گوجرانوالہ اورجہلم میںٕ ہمارےخلاف گلوبٹ استعمال کیے، قانون ہم نہیں توڑرہے،اگرتشدد ہوا تویہ ذمہ دارہونگے، حکومت ہمارے مظاہرین کو برگر سمجھا، حکومت نے سونامی کو ممی ڈیڈی سجھا قرار دیا، تاہم غلط فہمی دور ہوگئی، حکمرانوں نے قانونی راستے بند کیے ہوئے ہیں، رانا ثنا اللہ غنڈا ہے، جس کے غنڈوں نے احتجاج کے دوران تشدد کا راستہ اختیار کیا، کل پریس کانفرنس میں سارے پول کھول دیں گے، ہم کوئی قانون نہیں توڑ رہے، قانون جب ٹوٹے گا جب ہمارے پر امن احتجاج کو خراب کیا جائے گا۔ سماء