اوگرا کا آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کافیصلہ

اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی: اوگرا نے آئندہ ماہ پیڑول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹراضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے یکم دسمبرسے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے اناسی پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بانوے پیسے، مٹی کا تیل تین روپے اڑتالیس پیسے، جیٹ فیول جے پی ون پانچ روپے تیرہ پیسے، اورجے پی ایٹ کی قمیت میں تین روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ہائی آکٹین کی قیمت میں 1.2فیصد کمی ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں ہائی آکٹین کی قیمت میں بھی 1.67روپےفی لیٹرکمی کا امکان ہے۔
 

کی

کا

Violence

boycott

ghana

secretaries

mirza

qualify

Tabool ads will show in this div