وزیراعلیٰ سندھ کا ٹی وی چینلز کے گھیراؤ کا نوٹس

Murad-Ali-Shah-Profile-Pkg-25-07-Arsalan-680x474

کراچی : متحدہ کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے گھیراؤ کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ کو فون کرکے ریزرو فورس بلانے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے گھیراؤ کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کرکے تمام ٹی وی چینلز کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور ریزرو فورس کو بھی بلوانے کی ہدایت کردی۔

مزید دیکھیں : فوارہ چوک پر فائرنگ اور لوگوں کے زخمی ہونے کے مناظر

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز اور سماء سمیت تمام ٹی وی چینلز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ریزرو پولیس فورس بھی شہر میں بلالی جائے۔

مزید جانیے : متحدہ کارکنوں کا اے آر آوائی کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، ورکرز پر تشدد

ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں تمام میڈیا ہاؤسز کی حفاطٹ کیلئے نفری بھجوادی گئی ہے، سماء کے دفتر پر 4 پولیس موبائلیں بھیجی گئی ہیں، شرپسندوں سے مڈ بھیڑ میں ایک سپاہی زخمی ہوا جبکہ 4 کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سماء

press club

Clashes

Workers Attack on TV Channels

Dr Amir Liaquat Hussain

ARY

Tabool ads will show in this div