شرپسندوں کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، عامر لیاقت حسین

Amir Liaqat

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم صورتحال کو دیکھ رہی ہے، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے متحدہ کا کوئی تعلق نہیں، چینلز پر حملہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار کیخلاف ہے، واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کی پالیسی پاکستان زندہ باد ہے۔

مزید جانیے : متحدہ کارکنوں کا اے آر آوائی کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، ورکرز پر تشدد

ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے اور میڈیا ورکرز پر تشدد کی مذمت کردی، کہتے ہیں شرپسندوں سے متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی تعلق نہیں، حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں : اے آر وائی نیوز کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے مناظر

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کارکن ملوث ہوئے تو سب سے معذرت خواہ ہیں تاہم ابھی صورتحال واضح نہیں ہے، اپنے طور پر بھی تحقیقات کریں گے۔

مزید دیکھیں : فوارہ چوک پر فائرنگ اور لوگوں کے زخمی ہونے کے مناظر

انہوں نے مزید کہا کہ چینلز پر حملہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار کیخلاف ہے، متحدہ قومی موومنٹ کی پالیسی پاکستان زندہ باد ہے، نفرت انگیز نعروں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ سماء

Workers Attack on TV Channels

Dr Amir Liaquat Hussain

ARY

Tabool ads will show in this div