نئے پاکستان میں حکمران جوابدہ ہونگے،عمران خان

اسٹاف رپورٹ

 

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کا کہنا ہے کہ  نوازشریف پرمزیددباؤڈالیں گے،جوڈیشل کمیشن کے قیام تک احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے، ہم ایسا نیا پاکستان بنائیں گے جہاں  میرٹ اور  قانون کی بالا دستی ہوگی، نئے پاکستان میں حکمران جوابدہ ہونگے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار دھاندلی کےمجرموں کوسزائیں دلوائیں گے۔

 

کراچی میں تحریک انصاف کے متوالوں کا لہو گرمانے کپتان پہنچ گئے، شہر میں  لگائے گئے مختلف احتجاج اور دھرنوں کے مقام سے ہوتے ہوئے عمران خان  خطاب کے مرکزی مقام نرسری پہنچیں، جہاں  عمران خان نے کراچی کے ڈھاتے مارتے سمندر سے خطاب کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان میں حقیقی جمہوریت نظرآرہی ہے، نئےپاکستان میں میرٹ اورقانون کی بالادستی ہوگی، جمہوریت میں عوام حکمرانوں کااحتساب کرتےہیں۔

 

عمر ان خان نے کہا  کہ حقیقی جمہوریت کےلیےجنگ ہے، انہوں نے ایک بار پھر  شہر قائد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کاشکریہ اداکرتاہوں،کراچی والو!آزادی کیلئےایک دن قربان کرنےکاشکریہ،۔  15دسمبرکولاہوربندکرانےآرہاہوں،کراچی والوں کی طرح لاہوربھی میراساتھ دےگا، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے بلند  آواز    گونوازگو۔۔ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ احتساب ہوگا،دھاندلی پکڑی جائےگی، جوڈیشل کمیشن دھاندلی پکڑےگا۔ سماء

میں

work

Tabool ads will show in this div