سی پیک کی سیکیورٹی سے متعلق منصوبوں کیلئے10کروڑجاری

cpec

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی سےمتعلق منصوبوں کیلئے 10 کروڑ روپے جاری کردئے گئے۔ سی پیک کی سیکیورٹی پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے رہائش گاہ تعمیر کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں ایک ارب اسی کروڑ روپے مالیت کے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے تحت مزید دس کروڑ روپے جاری کر دئے گئے ہیں ۔سی پیک کی سیکورٹی کیلئے قائم اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن فورس کیلئے رہائش گاہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 52 کروڑ 67 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

 منصوبے کیلئے ساڑھے سترہ کروڑ روپے پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 15 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے جن میں پاک فوج کے نو ہزار جوان اور پیرا ملٹری فورسز کے چھ ہزار اہلکار شامل ہیں۔ سماء

PAK CHINA ECONOMIC CORRIDOR

Tabool ads will show in this div