وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کا اہم فیصلہ

HDL 1400 22-08

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کی تادم مرگ بھوک ہڑتال آج چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی دعوت پر ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما کنورنوید جمیل نے کہا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سےلاپتہ افراد اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق بات کی۔ وزیراعلیٰ کو بیس نکاتی ایجنڈادیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائےعدالت قتل کی ازسرنوتحقیقات ہوں گی۔ وزیراعلیٰ خود لاپتہ کارکنوں کی معلومات لیں گے۔ کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز جو کر رہی ہے اس کے کپتان وزیراعلیٰ ہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم رہنما  خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت اندازمیں ہوئے۔ وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پرعملدرآمدکراناچاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات طےہونےتک بھوک ہڑتال جاری رہےگی۔ سماء

cm sindh

mqm hunger strike

Tabool ads will show in this div