اپوزیشن کی قومی قیادت کے درمیان براہ راست رابطوں کا فقدان
اسلام آباد: حکومت کے خلاف تحریک چلانے میں اپوزیشن متحد نہیں ہوسکی۔ عمران خان ،بلاول بھٹو،ڈاکٹر طاہرالقادری میں براہ راست رابطہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کےمطابق اپوزیشن کومتحد کرنےکےلیےطاہرالقادری نےاپوزیشن جماعتوں کی قیادت سےرابطوں کافیصلہ کیاہے۔ذرائع نے بتایاہےکہ ڈاکٹرطاہرالقادری،عمران خان ،بلاو ل بھٹو اورچوہدری شجاعت حسین سےخودرابطہ کریں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے رہنماؤں سے رابطوں کا مقصد اپوزیشن کو قریب لانا ہے ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری اپوزیشن جماعتوں کے دیگر سربراہوں کو بھی خود فون کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلے میں تمام اپوزیشن جماعتوں سےشیخ رشید رابطہ کرچکے ہیں۔شیخ رشید نےاپوزیشن جماعتوں سےرابطوں کےحوالےسےطاہرالقادری کوآگاہ کردیا ہے۔ سماء