عسکریت پسندی کا خاتمہ، صدر مملکت کی غیر سیاسی علماء کا پینل بنانے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے عسکریت پسندی کے خاتمے اور عسکریت پسندوں سے رابطے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو غیر سیاسی علماء کا پینل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا علماء کی ورکشاپس منعقد کرائی جائیں، اس سے عسکریت پسندی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے میں مدد ملے گی، خطے میں سیاسی و اقتصادی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہمارے فیصلہ سازوں کو ان تبدیلیوں کا ادراک ہونا چاہئے۔

صدر کا کہنا تھا کہ عوام میں مہنگامی کی وجہ سے بے چینی ہے، معیشت قرضوں کے دباؤ کا شکار ہے، حکومت کا خزانہ خالی ہے، اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ممنون حسین کہتے ہیں کہ ملک صرف اسی صورت میں ترقی کر سکے گا کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ سماء

birthday

removal

transplant

athens

Tabool ads will show in this div