Technology

پاکستان میں اگلےماہ چاندگرہن ہوگا

Aug 21, 2016
copper moon
copper moon
copper moon

اسلام آباد: رواں سال کا آخری جزوی چاند گرہن 16اور17ستمبر کی شب کو ہوگا جوپاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسیسنگ سینٹر کے مطابق یہ سال 2016کا آخری چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن یورپ،افریقہ،ایشیاء،آسٹریلیاء اورمغربی بحرالکاہل کے خطوں میں دیکھا جاسکے گا۔پاکستان میں چاند گرہن کا عمل 16ستمبر کو رات 9بجکر55منٹ پر شروع ہوگا اور11بجکر55منٹ پر اس کا عروج ہوگا جبکہ شب ایک بجکر54منٹ پر یہ ختم ہوجائیگا۔

پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے اور59منٹوں پر محیط ہوگا۔واضح رہے کہ جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا مکمل سایہ چاند پر نہیں پڑتا۔  ایجنسی / سماء

MET OFFICE

Lunar Eclipse

Climate Data Processing Center

Tabool ads will show in this div