امام حسین چہلم،مرکزی گزہ گاہ کی سیکیورٹی سخت،کنٹینرز لگا دیئے گئے
اسٹاف رپورٹ
کراچی : چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزر گاہ ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک، جامعہ کلاتھ مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ میں قائم دکانوں کو سیل کردیا گیاجبکہ مرکزی جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا، مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بارہ ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار و افسران فرائض انجام دیں گے جبکہ جلوس کی گزر گاہ کے اطراف میں واقع بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ وقتا فوقتا جلوس کے راستوں کو سرچ کرے گا، جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جلوس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ سماء