آرڈیننس کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایاجاسکتاہے،ترین
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق داڑ نے نئے قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے بعد2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں مبنیہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات عمل میں آئے گی۔
میڈیا سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے 4نکات پر اتفاق کر لیا تھا، مذاکرات کیلئے وقت ضرورت سے زیادہ لگ رہا ہے،انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نئے قانون کے مطابق بنے گا،جس کیلئے اسحاق ڈار مان چکے ہیں، آرڈیننس لایا جائے تو پارلیمنٹ میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سے ہڑتال کی اپیل کی ہے، مل جل کر بیٹھیں گے تو معاملے کا جلد فیصلہ ہوسکتا ہے، چاہتے ہیں کہ 2013انتخابات کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ سماء