دفترخارجہ کی ترکی میں حملے کی شدید مذمت

Aug 21, 2016

Turkey Blast Pkg 21-08 TABISH

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Turkey-Blast-Pkg-21-08-TABISH.mp4"][/video]

اسلام آباد:پاکستان نے ترکی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں دہشتگرد حملہ سفاکیت اور بربریت ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریاکے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام معصوم انسانی جانوں کے ضیائع پر دکھی ہیں، حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ترک عوام اپنے عزم سے دہشتگردی کو شکست دے دیں گے۔ سماء

FOREIGN OFFICE

turkey blast

Tabool ads will show in this div