جشن آزادی کا انعام یااونٹ کے منہ میں زیرہ

Aug 21, 2016

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/CYCLE-RACE-21-08.mp4"][/video]

CYCLE RACE 21-08

کراچی:قائد کے شہر میں چودہ اگست کو باون کلومیٹر طویل جشن آزادی ریس میں شریک سائیکلسٹس کو ملنے والے انعام نے سننے والوں کو انگلیاں دانتوں تلے دابنے پر مجبورکر دیا۔ فاتح کھلاڑی کو فی کلو میٹر سو روپے بھی نہیں دیے گئے۔ سائیکل ریس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا تھا۔ باون کلومیٹر طویل ریس میں فاتح کھلاڑیوں کو بہت کم معاوضہ دیا گیا۔

پہلے نمبر پر آنے والے عاشر حسین کو پانچ ہزار روپے دیے گئے۔دوسرے نمبر کے سائیکلسٹ کو تین ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے سائیکلسٹ کو دو ہزار روپے دیے گئے۔ سماء

cm sindh

Tabool ads will show in this div