مذاکرات کیلئےٹرمزآف ریفرنس،اسدعمراوراحسن اقبال کی ملاقات آج ہوگی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے کیلئے اسد عمر اور احسن اقبال سر جوڑ کر بیٹھیں گے، ان کے ساتھ۔ قانونی ماہرین بھی ہوں گے۔ کپتان کہتے ہیں نیت صاف ہو تو مسئلے کا حل کوئی مشکل کام نہیں۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ ٹرمزآف ریفرنس طے کرنے کیلئے دوسری بیٹھک آج لگے گی، احسن اقبال اور اسد عمر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں گے، کپتان کہتے ہیں کہ نیت ٹھیک ہو تو مسئلے کا حل کوئی مشکل نہیں۔

دھاندلی کی تعریف کا معاملہ فریقین کے درمیان تنازع بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب تک دھاندلی کی تعریف نہیں ہو جاتی ڈیڈ لاک رہے گا، حکومت کے مطابق دھاندلی کا مطلب منظم سازش ہے، پی ٹی آئی جعلی ووٹوں کو ہی دھاندلی قرار دیتی ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ جعلی ووٹوں سے بنی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، قانونی ماہرین کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کو بھیجنے سے پہلے ٹی او آر طے کرنا ہوگا۔

معاملہ سلجھانے کیلئے حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سماء

کی

puppet

آج

guinea

Tabool ads will show in this div