سیاست میرے لیے جہاد کی طرح ہے،عمران خان
ویب ایڈیٹر :
میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا سب سے بڑا کام ہے، ناانصافی کبھی قبول نہ کریں،جدوجہد جاری رکھنی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میرے لیے جہاد کی طرح ہے۔
میاںوالی میں نمل کالج کے کانوکیشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میرے لیےجہاد کی طرح ہے، لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا سب سے بڑا کام ہے، کوشش کرنا آپ کے ہاتھ میں ہے اور کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کو آکسفورڈ سے بڑی یونیورسٹی بنائیں گے، پیسہ نہ ہو تو ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا، انہوں طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کو کبھی قبول نہ کرو اور ڈٹ کر مقابلہ کرو، ناانصافی کبھی قبول نہ کریں، اور جدوجہد جاری رکھنی ہے
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے 3 نظام بنا کر ظلم کیا گیا، سوچ بڑی رکھیں، نوکری، پیسہ گھر ملنے پر مطمئن نہ ہوں، بڑا کام آسانی سے نہیں ہوتا ورنہ سب کرلیں، طلبا بڑی سوچ رکھ کر ٹارگٹ میں اضافہ کرتے رہیں، ٹیم میں مجھ سے بڑے کھلاڑی بھی تھے، میں ٹارگٹ بڑا رکھتا تھا، کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی جب تک آپ اسے ناممکن نہ سمجھیں۔
عمران خان نے طلبا سے خطاب میں مزید کہا کہ جتنی مزاحمت کریں گے آپ میں اتنی طاقت اور آئے گی، جب تک ہارنے والا خود ہار نہ مانے کوئی اسے نہیں ہرا سکتا، گرمی میں دھرنا شروع کیا تھا اور سردیوں تک آگئے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے تمام اسٹوڈنٹسز کو مبارکباد بھی پیش کی۔ سماء