شیخ رشید کی تاریخ پرتاریخ ، مریم نواز کو بیٹی قراردے دیا

Aug 20, 2016
Sheikh TUQ Meeting Lhr Zubair Pkg 20-08 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Sheikh-TUQ-Meeting-Lhr-Zubair-Pkg-20-08.mp4"][/video]

لاہور: شيخ رشيد احمد نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کي ۔ سماء سے خصوصی گفتگو ميں شيخ صاحب نے ستمبر کو حکمرانوں کا آخري مہينہ قرار دے ديا۔ یہ بھی کہا کہ مریم نواز بیٹیوں کی طرح ہے۔

آج سے تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا آغازکرنےو الی پاکستان عوامی تحریک کےقائد ڈاکٹرطاہرالقادری سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اہم ملاقات کی۔ ماڈل ٹاؤن ميں ہونے والي ملاقات ميں دونوں رہنماؤں نے سياسي حکمت عملي کے حتمی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

ماڈل ٹاؤن ميں ہونے والي ملاقات ميں دونوں رہنماؤں نے سياسي حکمت عملي کے حتمی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد سماء سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے وزيراعظم کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کے بعد محمود اچکزئی نے اسمبلی میں تقریر کی۔ مولانا شیرانی اور چوہدری نثار کی اسمبلی تقریروں کے آرکیٹیکٹ بھی نوازشریف ہیں۔ نوازشریف کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ چالاکیاں "ان" کو سب پتا ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ نےحکومت کے جانے کی ایک اور ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ستمبر حکمرانوں کے اقتدار کا آخری مہینہ ہو گا، کرپٹ، بددیانت اور کمیشن خوروں سے نجات کا وقت آ گیا ہے۔

مریم نواز کے رابطوں سے متعلق سوال کا جواب دینے سے متعلق شيخ رشيد گریز کرتے رہے۔ کہا کہ مريم بيٹيوں کي طرح ہے اس بارے ميں بات نہيں کروں گا۔ سماء

tahir ul qadri

PM Nawaz Sharif

SHAIKH RASHEED

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div