مسئلہ کشمیرپربانکی مون کا بیان سفارتی کامیابی ہے،ملیحہ لودھی

Aug 20, 2016

maliha

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپربان کی مون کابیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر پھر مذاکرات کی پیشکش بھی کی۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مذاکرات کا آغاز کرے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مسئلہ کشمیرپرلکھے گئے خط کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے حل کیلئے خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔ سماء

Banki moon

UN Secretary General

Dr Maleeha Lodhi

Tabool ads will show in this div