ٹوئٹر پر رشی کپور کا نیا شوشہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور کی ایک وجہ شہرت آج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ان کے متنازع پیغامات بھی ہیں۔
رشی کپور نے تازہ شوشہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر چھوڑا۔انہوں نے ٹوئٹر پرپرانی بھارتی اداکارہ راکھی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں کسی فلم کے ایک منظر میں اداکارہ کو رسیوں سے بندھا دکھایا گیا ہے۔
Visual for tying "Rakhee". Enjoy sisters! pic.twitter.com/v0XO359hbv
— Rishi Kapoor (@chintskap) August 16, 2016
ہندو برادری کی خواتین رکشا بندھن پراپنے بھائیوں کے ہاتھ پرراکھی باندھتی ہے۔ رشی نے مذہبی تہوار کی مبارکباد کا یہ انوکھا ہی انداز اپنایا جس پرانہیں ایک بار پھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تصویر کے ساتھ موصوف نے تحریر کیا ٓٓ راکھی باندھنے کے مناظر، بہنیں لطف اندوز ہوں‘‘ ۔ مذہبی تہوار کا مذاق اڑانے پر رشی کپورکے خوب لتے لیے جا رہے ہیں۔ سماء