اے این پی کا زوالفقار مرزاکے بیان پر ایم کیو ایم سے وضاحت کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹر


پشاور: عوامی نیشل پارٹی نے کہا ہے کہ ۔۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے الطاف حسین پر پختونوں کے قتل سے متعلق الزامات پر ۔۔ ایم کیو ایم کی قیادت میڈیا کے سامنے آ کرجواب دے۔ اے این پی نے عدلیہ، مقننہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے بھی بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مردان ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ذوالفقارمرزا کے ایم کیو ایم کی قیادت پر لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا ۔۔۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ کا حلفیہ الزام انتہائی سنگین اور تشویش ناک ہے۔


اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ  پختونوں کی ہلاکت کے ہولناک الزام پرایم کیو ایم کی اعلی قیادت میڈیا میں آکر تسلی بخش جواب دے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اے این پی نے  عدلیہ،مقننہ اور دیگر سیکورٹی ادارے سابق وزیر داخلہ سندھ کے تمام الزامات پرانھیں طلب کرکے ثبوت حاصل کریں ۔


اجلاس میں کہا گیا کہ تمام تر تحفظات و عدم اطمینان کے باوجوداے این پی ٹارگٹڈ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنے کی مہلت دیگی لیکن آپریشن بلاامتیاز ہونا چاہیے۔۔۔اعلامیے میں تما م سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن اور تمام قومیتوں سے شہر کے امن کے خاطرصبر و تحمل اور برداشت کی راہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی۔ سماء

کا

پر

سے

marriage

فٹبال

پی

Murder

بیان

nike

Tabool ads will show in this div