سروں کی شام نے محفل لوٹ لی
اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں شام موسیقی کامیلہ سجا جس میں فنکاروں نےمختلف ثقافتوں کی نمائندگی کی۔
موسیقی کی اس محفل میں رباب کے ساتھ حاضرین کے دلوں کے تاربھی بج اٹھے۔ وائلن سے نکلتی دلکش دھنوں نےبھی سننے والوں کو سحرمیں جکڑلیا۔وائلن کے مدھم سروں یا ڈھول کی گرجدارتھاپ،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے ملکی اورغیرملکی شرکاءبھی خوب محظوظ ہوئے۔مختلف سازوں کی دھنوں کے سنگم نے فضاء میں دھنوں کا شہد گھول دیا۔
فن کی راہ گزر پر ثقافت کا ہاتھ تھامے فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے وہ سماں باندھا کہ دیکھنے اور سننے والوں کی روح تک سرشار ہو گئی۔ سماء