پاکستان نےآئیرلینڈکو255رنزسے شکست دیدی

Aug 19, 2016
Ireland's Niall O'Brien (R) is out stumped for 10 by Pakistan's Sarfraz Ahmed (L) during the first one day international (ODI) cricket match between Ireland and Pakistan at the Malahide stadium in Dublin on August 18, 2016. / AFP PHOTO / PAUL FAITH [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/PAK-IRISH-PAST-PKG-18-08.mp4"][/video]

ڈبلن:پاکستان نے شاندار بیٹنگ کے بعدبہترین بالنگ سے آئیرلینڈ کو چاروں شانےچت کردیا۔ پاکستان نے آئیرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں پر 337 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگ کی خاص بات شرجیل خان کے ڈیڑھ سو رنز تھے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور محمد نوازنے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی رنز کے اعتبار سے کسی بھی ٹیم کے خلاف یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

آئیرلینڈ کی اننگ کا آغاز برا ہوا۔338 رنز کے تعاقب میں آئیرلینڈ کی پہلی وکٹ بغیر کسی اسکور کے گرگئی۔محمد عامر نے آئیرلینڈ کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد عمر گل چھاگئے۔ انھوں نے 3 آئرش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد نوازبھی ایک وکٹ حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔ تاہم عماد وسيم نے 5وکٹيں حاصل کيں اور پاکستان کی بالنگ میں ستون کا کردار ادا کیا۔آئیرلینڈ کی پوری ٹیم صرف بیاسی رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

Pakistan's Mohammad Amir bowls during the first one day international (ODI) cricket match between Ireland and Pakistan at the Malahide stadium in Dublin on August 18, 2016. / AFP PHOTO / PAUL FAITH

اس سے قبل پہلے ون ڈے کاآغازبارش کے باعث تاخیر سے ہوا۔ میچ کو 47 اوورزتک محدود کردیاگیا۔پاکستان کی جانب سے پہلے وکٹ اظہرعلی کی گری۔اظہر علی نے 12  گیندوں پر ایک رن  بنایا۔محمد حفیظ 59 گیندوں پر 37 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے29 گیندوں پر 29 رنز اسکور کئے۔

Pakistan's Sharjeel Khan celebrates after making a century (100 runs) during the first one day international (ODI) cricket match between Ireland and Pakistan at the Malahide stadium in Dublin on August 18, 2016. / AFP PHOTO / PAUL FAITH

شرجیل خان نے شاندارسنچری اسکور کی۔ انھوں نے وکٹوں کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔شرجیل خان نے 152 رنز کی دلکش اننگ کھیلی۔ انھوں نے 9 چھکے اور 16 چوکے لگائے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد نوازنےبھی اچھی بیٹنگ کی۔انھوں نے50 گیندوں پر53 رنز بنائے۔شعیب ملک 37 گیندوں پر 57 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ تھے۔ آئیرلینڈکی جانب سے مک کارتھی نے62 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان اظہر علی کے علاوہ محمد حفیظ،شرجیل خان،بابر اعظم،شعیب ملک،سرفرازاحمد،محمد عامر،حسن علی ،عمرگل،عمادوسیم اورمحمد نوازشامل ہیں۔ سماء

Ireland

sharjeel khan

Tabool ads will show in this div