موبائل فون کےذریعے آپریشن پروزیراطلاعات کی انوکھی منطق
ڈی آئی خان: ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے موبائل فون کی ٹارچ کی مدد سے سولہ کامیاب آپریشن کر کے کمال کر دکھایا لیکن اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس یہ کارنامہ ماننے کو تیار ہی نہیں۔ وزیراطلاعات مشتاق غنی بھی انوکھا جواز پیش کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں بجلی زیادہ ضروری نہیں تھی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں موبائل فون کی ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے معاملے پر اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر فضل اللہ نے اس خبر کوسرے سے ہی جھٹلا دیا۔آپریشن کے دوران لی گئی تصاویر موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر فضل اللہ کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا اسپتال میں جنریٹر موجود ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی ڈاکٹرز کا انوکھا کارنامہ،موبائل فون کے ذریعے 16 آپریشن کرڈالے
معاملے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں کیلئے فنڈز کی کمی نہیں۔ اسپتال کا جنریٹرخراب ہوگیا تھا اس لیے ایسا ڈاکٹرز نے یہ راستہ اختیار کیا۔
مشتاق غنی نے انوکھی ہی منطق اپناتے ہوئےکہا کہ چھوٹے موٹے آپریشن تھے جن کیلئے بجلی زیادہ ضروری نہیں تھی اس لیے ڈاکٹرز نے ٹارچ کی روشنی میں کر دیے ، یہ بھی کہا کہ معاملے کی چھان بین کررہے ہیں کہ ایسی ضرورت کیوں پیش آئی۔ سماء