پانچ سے 10 سال میں کیلوں کا خاتمہ ہوجائے گا، ماہرین

 6a

سڈنی : ماہرین کہتے ہیں کہ انتہائی تیز رفتاری سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والی بیماری کے باعث آئندہ 5 سے 10 سالوں کے دوران دنیا سے کیلوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بین الاقوامی ماہرین کہتے ہیں کہ کیلے کی فصل پر تیزی سے حملہ کرنیوالے بیماری (جسے سگاٹوکا کمپلیکس کا نام دیا گیا ہے) کے باعث آئندہ 5 سے 10 سال میں دنیا بھر سے کیلوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

6

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگاٹوکا کمپلیکس تین طرح کے فنگس ڈیزیز پیدا کرتا ہے، یلو سگاٹوکا، یوموسی لیف اسپاٹ اور بلیک سگاٹوکا، بلیک سگاٹوکا 120 ممالک میں پیدا ہونیوالے 100 ملین ٹن کیلے کی فصلوں کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ اس بیماری کے باعث کیلوں کے درخت بری طرح متاثر ہوتے ہیں، تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2 انتہائی سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں تیزی سے زہریلی ہو کر درختوں کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

انگلش ورژن پڑھیں

ماہرین نے کیلے کے کاشتکاروں کو احتیاط اور مزید ادویات کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ سماء

HEALTH

BANANA

Tabool ads will show in this div