القاعدہ کا دوسرا بڑا لیڈر عطیہ عبدالرحمان پاکستان میں ہلاک

واشنگٹن: القاعدہ کا دوسرا بڑا  لیڈر عطیہ عبدالرحمان پاکستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔ جس کی امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے عطیہ عبدالرحمان کے وزیرستان میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔  وہ ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ کا دوسرا بڑا لیڈر تھا۔ جس کے سر پر امریکی حکومت نے دس لاکھ ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔
عطیہ عبدالرحمان پاکستان کو دی گئی امریکا کی پانچ انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
لیبیا سے تعلق رکھنے والے عطیہ عبدالرحمان نے سوویت یونین کے خلاف لڑائی کے لئے اسامہ بن لادن کا ساتھ دیا تھا۔ ایجنسیز

میں

کا

PAT

Tabool ads will show in this div