چیئرمین پی سی بی محمد حفیظ کے دفاع میں بول پڑے

Aug 17, 2016

Shahyar Khan Media Talk Khi 17-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Shahyar-Khan-Media-Talk-Khi-17-08.mp4"][/video]

کراچی : چیئرمین پی سی بی شہریار خان محمد حفیظ کے دفاع میں بول پڑے، کہتے ہیں اوپنر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انگلینڈ ٹور میں ناکام ہونے پر ہی محمد حفیظ کو ڈراپ کیا گیا، کون کیوں منتخب کیا گیا یہ سلیکٹرز سے پوچھیں، پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرائیں گے، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

کراچی میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ حنیف محمد پاکستان کی سب سے بڑی ہستی تھی، انہوں نے پاکستان کو مستقبل دکھایا، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم کو حنیف محمد سے منسوب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یونس خان ڈبل سنچری نہ بناتے تو پاکستان میچ نہ جیتتا، محمد حفیظ کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکام ہونے پر ہی حفیظ کو آخری میچ سے ڈراپ کیا گیا، قومی ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں، سب متحد ہیں۔

شہریار خان بولے کہ عمر اکمل کو سمجھایا کہ اپنی غلطیوں کو ٹھیک کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ غلطی نہیں ہوگی، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں، پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا۔ سماء

ENGLAND

Sheharyar Khan

Hanif Mohammad

Tabool ads will show in this div