بی ڈی ایس اہلکار کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کی ویڈیو
کوئٹہ : بلوچستان میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سے جاں بحق ہوگیا۔
نمائندہ سماء کے مطابق پنہل خان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے صحبت پور کے قریب زیر زمین نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سماء کو موصول ہونیوالی ویڈیو میں بی ڈی ایس اہلکار کی شہادت کے مناظر صاف نظر آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے بی ڈی ایس اسکواڈ کو بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کیلئے بلایا گیا تھا تاہم وہ بناء سیکیورٹی انتظامات اور ضروری ساز و سامان کے آئے، اہلکار کو بم پروف ڈیوائسز بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
بی ڈی ایس اہلکار پنہل خان نے اپنے چار سالہ کیریئر کے دوران سیکڑوں بم ناکارہ بنائے تھے۔ سماء