شاہ فیصل کالونی کے رہائشی کے اغوا پر اہل محلہ نے شارع فیصل بلاک کردی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچي: کراچي کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے باوجود اغوا کی وارداتیں بھی جاری ہیں اور مغویوں کے اہلخانہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان منظور کے اغوا پر اہل محلہ نے شارع فیصل بلاک کردی۔ نشتر روڈ سے سات روز قبل اغوا ہونے والا نوجوان زخمي حالت ميں  اسپتال پہنچ گيا۔

شاہ فیصل کالونی کے رہائشی منظور کو گزشتہ روز اولڈ سٹی ایریا سے اغوا کرلیا گیا۔ اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔  بڑی تعداد میں علاقہ مکین ان کے گھر میں جمع ہوئے اور احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے شارع فیصل پر ٹریفک بھی معطل کردیا۔ رو رو کر بے حال ہونے والے منظور کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے۔۔۔ اغواکاروں سے چھڑا کر منظور کی زندگی بچائی جائے۔

منظور کئی سال سے ملازمت کی تلاش میں تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خدا خدا کرکے اسے نوکری ملی جس پر سب خوش تھے۔ لیکن ملازمت کے پہلے ہی دن اغوا خوشیاں غم میں بدل گئیں۔  پولیس حکام کی جانب سے منظور کی بازیابی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

رنچھور لائن کا رہائشی بائیس سالہ فرحان جسے سات روز قبل دہشت گردوں نے اغوا کیا گیا اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرکے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ خوش نصیب فرحان کی زندگی تو بچ گئی لیکن وہ اب بھی خوفزدہ ہے۔

شہر قائد میں اغوا کیے گئے افراد کے اہلخانہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کے پیاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات کیے جائیں۔۔ سماء

کے

پر

نے

Suicide

bangkok

Tabool ads will show in this div