امریکاکےپاکستان سےکچھ اورمطالبات سامنےآگئے
واشنگٹن: امریکا نےکہاہےکہ پاکستان دہشت گردوں کو اندرون ملک اور بیرون ممالک کارروائی سے روکے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہاہے کہ پاک ، بھارت مذاکرات امریکا کے بھی مفاد میں ہیں۔
امريکي محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے بريفنگ کے دوران بتايا کہ پاکستان اور بھارت کے درميان مذاکرات اور انسداد دہشتگردي پرتعاون کي امريکا مکمل حمايت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں ميں مذاکرات نہ صرف فريقين بلکہ خطے کےليے بھي بہتر ثابت ہوں گے ۔
انہوں نےکہاکہ دہشتگردي سے متاثرہ پاکستان دہشتگردي کےخاتمے کےليےہرطرح کے اقدامات کرے اور اس معاملے ميں امريکا پاکستان کي ہرممکن مدد کرے گا۔ سماء