ذوالفقارمرزا کےالزامات مضحکہ خیز اور شرمناک ہیں، ایم کیو ایم

اسٹاف رپورٹر


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے ذوالفقار مرزا کو ملک دشمن اور  ذہنی بیمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین پر ملک توڑنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام شرمناک ہے ایم کیو ایم کا پختونوں اور بلوچوں سمیت کسی بھی قومیت سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔۔


 vo


متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ نائین زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ذوالفقار مرزا کی زہر افشانی کے بعد دو روز تک حالات کا بہت غور سے جائزہ لینے کے بعد محسوس کیا کہ مرزا کے سنگین الزامات کے جواب میں حقائق قوم کے سامنے لانا ضروری ہے ۔۔ ایم کیو ایم پر پاکستان توڑنےکے منصوبے میں شریک ہونےکا الزام انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔۔ ایم کیو ایم کی بنیاد بانیان پاکستان کی اولادوں نے رکھی۔


ذوالفقارمرزا نے یہ الزام لگا کر ایک تیر سے کئی شکارکرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ الطاف حسین پختونوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔


ذوالفقارمرزا اردو بولنے والوں کو پختونوں اور بلوچوں سے لڑانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں ۔۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ذوالفقارمرزاکے وزیر داخلہ بننے سے پہلے بلوچوں اور مہاجروں کا کبھی جھگڑا نہیں ہوا تھا ۔۔ انکا کہنا تھا کہ ۔۔ زرداری صاحب نےروک لیا ورنہ ذوالفقارمرزا پاکستان توڑدیتے۔۔۔ فیصل سبزواری نے بتایا کہ ۔۔ ذوالفقارمرزا کی وزارت کے دوران ایم کیوایم کے پانچ سو ارکان شہید کیے گئے۔ سماء

اور

خیز

marriage

threats

ENGLAND CRICKET BOARD

Tabool ads will show in this div