پشاور میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے تاجر پریشان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پشاور: سونے کی قيمت ميں کبھی اضافے اور کبھی کمی سے تاجر پریشان ہوگئے ہیں اور صرافہ بازار کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں۔

صراف کہتے ہیں کہ کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

 
 عالمی مارکيٹ ميں گزشتہ روز سونا سستا ہوا تو صرافوں کو توقع تھی کہ اب پشاور کے اندر شہر صرافہ بازار کی رونقيں لوٹ آئيں گی ليکن ايک دن بعد ہی  سونے کے نرخ ايک بار پھر اٹھاون ہزار سے بڑھ کر اکسٹھ ہزارفی تولہ تک پہنچ گئے۔

جس نے تاجروں کو پريشان کرديا ہے۔ شہر کے جيولروں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گيا ہے۔


سونے کی بڑھتی نرخوں سے صرف صراف ہی پريشان نہيں بلکہ زيوارت بنانے والے کاريگر بھی مشکلات سے دوچار ہيں۔ پشاور کے اندر شہر بازار ميں ايک ہزارسے زائد کاريگر بے کار بيٹھے ہيں، جن ميں سے بيشتر اب افغانستان کا رخ کر رہے ہيں۔


صرافہ بازار کے شو کيسوں ميں پڑے ديدہ زيب زيوارت خريداروں کي منتظر ہيں۔ سماء

میں

کی

سے

row

players

electricity

Tabool ads will show in this div