سی پیک : ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

Aug 16, 2016

288256-PowerPlantPhotoFile-1320524501-917-640x480

اسلام آباد : سی پیک کے تحت ایل این جی کے ذریعے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ دیگر ذرائع سے 6940 میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ پورٹ قاسم اور ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 2 منصوبوں سے 2640 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے 600 میگاواٹ، حبکو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ، جامشورو پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ حاصل ہوگی۔

وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تھر میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ سے 2 ہزار میگاواٹ جبکہ 800 میگاواٹ بجلی ہوا اور 900 میگاواٹ شمسی توانائی سے حاصل ہوگی۔ اے پی پی

CHINA

power sector

Hydro Power Plant

Tabool ads will show in this div