ترکی، بغاوت میں مالی معاونت کرنیوالی 44 مشتبہ کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

6

استنبول : ترک پولیس نے ناکام بغاوت کی مالی معاونت کرنیوالی 44 مشتبہ کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے، درجنوں کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔

ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق استنبول کی ان کمپنیوں پر فتح اللہ گولن کی زیر قیادت کام کرنیوالی اس تحریک کو مالی امداد دینے کا الزام ہے جس کو ترک حکومت نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

6a

ترک میڈیا کی بعض رپورٹس کے مطابق ترک پولیس کے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 120 کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جبکہ ناکام بغاوت کے بعد اب تک 82000 سرکاری اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔ سماء

Fail Coup

Gollen

Tabool ads will show in this div