چوہدری نثار کواب بڑا ہوجانا چاہئیے،لطیف کھوسہ
کراچی: پی پی رہنما اور ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیاہےکہ وفاق سے دہشت گردوں کامحاسبہ نہیں ہوتا۔حکومت کو صرف ڈاکٹر عاصم اور ایان علی دکھائی دے رہے ہیں۔
پی پی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ چوہدری نثار کو اب بڑا ہوجانا چاہئیے۔انھوں نے سخت لہجے میں کہاکہ چوہدری نثار کون ہوتے ہیں کہ میں ایان علی سے فیس لے رہا ہوں یا نہیں۔لطیف کھوسہ کاکہناتھاکہ لگتا ہے کہ ایان علی سب سے بڑی دہشت گرد ہیں۔ حکومت عدالتی احکامات بھی روند رہی ہے۔
لطیف کھوسہ نےکہاکہ پی پی نےوفاقی حکومت سے کبھی معافی نہیں مانگی۔ انھوں نے انکشاف کیاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے بھی معافی نہیں مانگی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اندھی،بھوکی اور بہری ہوگئی ہے۔پانامہ لیکس میں بھی ان کےبچوں نےخوب مال بنایا۔سابق گورنر پنجاب نےکہاکہ ملک میں بھوک وافلاس ہے اورحکومت ترقی کا راگ الانپ رہی ہے۔ سماء