دہشت گردی سے نمٹنےکےلیےپاک فوج کابڑافیصلہ

Aug 16, 2016

army

راولپنڈی: دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سرگرم ہے۔ پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنےکیلئےآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جو بلندپہاڑوں اور پہاڑی دروں پر نظر رکھیں گے تاکہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو سکے ۔

پاک فوج کے اس اقدام سے فوجی دستوں کی تعیناتی سے دہشتگردوں کا افغان علاقوں میں فرارروکنے میں بھی مدد ملے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فوجی دستے غیر رسمی راستوں سے بارڈر کراسنگ پر بھی کڑی نظررکھیں گے۔  سماء