آزادکشمیر کے صدرکاانتخاب آج ہوگا

election-of-ajk-president-today-1471316227-7097-640x323

مظفرآباد:  آزادکشمیر کے صدر کا انتخاب آج ہوگا۔ نون لیگ نے سفارتکار مسعود خان اور پیپلزپارٹی نے لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کر دیا۔ سردارخالد ابراہیم نے بائیکاٹ کردیا ہے۔

صدرآزاد کشمیر سرداریعقوب خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ کشمیر کونسل کے سات اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اڑتالیس ارکان ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح دس بجے ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم نے اب تک رکنیت کا حلف نہیں اٹھایااور صدارتی الیکشن میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔  سماء

ELECTION

AJK President

Tabool ads will show in this div