بدین میں فائرنگ اور تشدد سے چارسیلاب متاثرین زخمی
اسٹاف رپورٹر
بدین: امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین پرصوبائی وزیر ڈاکٹرذوالفقارمرزا کے پولیٹیکل سیکریٹری عزیزمیمن کے گارڈز کی فائرنگ اور تشدد سے چارسیلاب متاثرین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد متاثرین سیلاب مشتعل ہوگئے اور پولیٹیکل سکیرٹری عزیز میمن کے آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔
بدین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین پر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار کے پولیٹیکل سیکریٹری عزیز میمن کے گارڈزنے ہوائی فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے چار متاثرین سیلاب زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال بدین منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد متاثرین سیلاب مشتعل ہوگئے اور پولیٹیکل سکیرٹری عزیز میمن کے آفس کے باہر دھرنا دے دیا اور شدید احتجاج کیا۔
واقعے کے فورا بعد پولیٹیکل سیکریٹری عزیز میمن آفس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سماء