بوگی چوری کیس میں میجرگرفتار
اسٹاف رپورٹر
لاہور: ریلوے کی بوگی چوری کيس ميں مطلوب ملزم میجر ایوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ایوب سے تفتیش شروع کی جا رہی ہے ۔۔ اور جرم ثابت ہونے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بارہ اگست کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے بوگی چوری ہوئی تھي ۔۔ جو کھارياں سے برآمد ہوئي تھي ۔۔ بعد میں دو ملزموں کو گرفتار کيا گيا ۔۔ جن کي نشاندہي پر ميجر ايوب کو حراست ميں ليا گيا ہے۔ سماء