عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت، خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

Aug 15, 2016

3a

کراچی : یوم آزادی کے موقع پر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

پاکستان پوسٹ کی جانب سے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 20 روپے مالیت والے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان پوسٹ کے ٹکٹ پر عبدالستار ایدھی کو سوشل آئی کون، گریٹیسٹ ہیومینیٹیرین اور فیلینتھراپسٹ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

Bilqees Edhi Ko Salam Khi Pkg New 03-08 Baig

واضح رہے کہ معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی گزشتہ ماہ کراچی میں انتقال کر گئے تھے، حکومت کی جانب سے ان کی آخری رسومات قومی سطح پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی تھیں جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے جبکہ انہیں ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک

 

AbdulSattarEdhi

PakistanPost

Honorary Post Ticket

Tabool ads will show in this div