انجم عقیل کیس: چونتیس ملزمان بری، سماعت تیس اگست تک ملتوی
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس حراست کیس سے فرار کیس میں چونتیس ملزمان کو بری کرتے ہوئے انجم عقیل خان سمیت بتیس افراد کے خلاف سماعت تیس اگست تک ملتوی کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی، انجم عقیل خان سمیت دیگر ملزمان، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے روبرو پیش ہوئے ۔
دوران سماعت، پولیس کی جانب سے ڈسچارج رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فاروق شاہین، مٹھو خان سمیت چونتیس افراد کے خلاف انجم عقیل کو فرار کرانے کے بارے میں شواہد نہیں ملے اور نہ ہی ان سے کوئی برآمدگی ہوئی ہے، لہذا انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ۔
عدالت نے چونتیس ملزمان کو پولیس کی استدعا پر مقدمہ سے بری کردیا، جبکہ انجم عقیل خان سمیت بتیس افراد کے خلاف سماعت تیس اگست تک ملتوی کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ سماء۔۔۔