یوم سیاہ پر بھارتی بربریت،2 کشمیری شہید،حریت قیادت نظربند

Kashmir1

مظفرآباد:کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں۔اپنے یوم آزادی پربھی بھارتی فوج کنٹرول سے باہرہے۔ قابض فورسز کی فائرنگ سے آج دو کشمیری شہید ہوگئے۔  حریت قیادت کو بھی نظر بند کر دیا گیا۔ Kashmir3

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت کےسترويں يوم آزادي پرحريت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یسین ملک اورشبیر احمد شاہ نےيوم سياہ منانےکي اپيل کي تھی۔

یوم سیاہ پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت میں کمی نہ آئی۔سری نگر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔ مقبوضہ وادي  میں آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ اڑتیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

Kashmir5

بھارت نے کرفیو میں مزید سختی کرتے ہوئے حریت قیادت کو نظر بند کردیا۔ جبکہ مظاہرے روکنے کیلئےفوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

آج آزادجموں وکشمیر میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائيں گي۔ ریلی کے شرکا اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف مارچ کریں گے اورسلامتي کونسل کي قرارداد پرعمل درآمد سےمتعلق ايک ياداشت پيش کريں گے جبکہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئےآزاد کشمیر میں آج مظفر آباد سے کنٹرول لائن چکوٹھی تک ریلی نکالی جائے گی۔

Kashmir2

بھارتي فورسز کے تسلط سے وادي ميں حالات مسلسل خراب ہیں، کاروبار اور دفاتر بند جبکہ سري نگر سميت متعدد علاقوں ميں قابض فوج کا گشت جاري ہے۔ سماء

MUZAFFARABAD

sri nagar

black day in kashmir

Tabool ads will show in this div